ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / قومی ایکتا پارٹی اور سماج وادی پارٹی میں انضمام کا فیصلہ ملائم سنگھ کریں گے:شیوپال یادو

قومی ایکتا پارٹی اور سماج وادی پارٹی میں انضمام کا فیصلہ ملائم سنگھ کریں گے:شیوپال یادو

Mon, 05 Sep 2016 18:03:07  SO Admin   S.O. News Service

 

کانپور5ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سماج وادی پارٹی کے لیڈر شوپال یادو نے آج کہا کہ قومی اتحاد پارٹی کے سماجوادی پارٹی میں انضمام کے بارے میں آخری فیصلہ پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو کریں گے۔کابینہ وزیر شیو پال ایک نیوز چینل کے پنچایت پروگرام میں بول رہے تھے۔ان سے جب قومی ایکتا پارٹی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس کے صدر افضال انصاری ہیں نہ کہ مختارانصاری۔قومی ایکتا پارٹی کا سماجوادی پارٹی میں انضمام تقریباََطے ہے اوراس بارے میں جلد ہی پارٹی مکھیا ملائم سنگھ یادوفیصلہ کریں گے۔ملائم سنگھ کا جو بھی فیصلہ ہو اسے وزیراعلیٰ اکھلیش سمیت سب کو ماننا ہوگا کیونکہ نیتا جی ہی پارٹی کے سب سے بڑے لیڈرہیں۔متھرا کے جواہر باغ سانحہ کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ متھرا کا جو بھی سچ ہوگاوہ تحقیقاتی رپورٹ میں سامنے آ جائے گا۔جواہر باغ سانحہ کے سرغنہ رام ورکچھ یادو کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ اس سے کبھی نہیں ملے۔

Share: